پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ایک دن میں مزید 148اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 499 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیس بڑھ کر 83 ہزار 162 تک جاپہنچے،6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کا ہلاکت خیز دن، چوبیس گھنٹوں میں 103اموات کے بعد کل تعداد 7664 ہوگئی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں 2969 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی تعداد دو لاکھ 76 ہزار 535 ہوگئی، لاہور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار، 1454 نئے کیس سامنے آگئے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے485 بیڈز مختص، ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق آئی سی یو میں35 مریض داخل ہیں، خیبرٹیچنگ اسپتال میں متاثرہ افراد کےلئے106 بیڈز مختص، کورونا کے102 مریض زیرعلاج اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔وزیراعظم عمران خان کی نوشہرہ آمد، جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم کو کم آمدن والے افراد کےلیے ہاؤسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی، درہ آدم خیل سڑک کی بحالی کے ساتھ چترال،بونی،مستوج، شندور سڑک کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، حیات آباد پشاور میں جسمانی مفلوج افراد کے بحالی مرکز کا دورہ بھی شیڈول کا حصہ ہے۔لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ آج شہباز شریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کررہا ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ہے، جسٹس اسجد گھرال کے اختلافی نوٹ پر چیف جسٹس قاسم خان نے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔