پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،21 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،21 اپریل 2021
کالعدم تحریک لبیک کے 733 میں سے 669 کارکنان کو رہا کردیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی طریقہ کار سے گزریں گی، ریاست اپنی آب وتاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی، وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے بدترین زبان استعمال کی، برطانوی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کریں۔ماضی کی حکومتوں نے شمالی علاقہ جات پر توجہ نہیں دی، پاکستان میں سیاحت کا ایک انقلاب آرہا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں چترال شندور سڑک سے علاقے میں ترقی ہوگی، سوئزر لینڈ کا رقبہ ہمارے شمالی علاقہ جات سے نصف ہے، کورونا کی تیسری لہر آئی ہے، اللہ کے کرم سے نکل جائیں گے، وائرس سے بچاؤ کےلیے ماسک پہن کر رکھیں۔کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز کی تعداد ڈبل ہوگئی ہے، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں رواں ہفتے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، تیسری لہر میں اب تک سب سے زیادہ تعداد میں وینٹی لیٹر زیراستعمال ہیں، نئی بندشوں کے حوالے سے این سی او سی نے تجاویز شیئر کی ہیں، جمعہ کو اعلان کیا جائے گا۔چینی وزیراعظم کے دستخط سے مہنگی کی گئی، مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم سے ترجمانوں تک سب جھوٹ بولتے ہیں، بلیک مافیا نے کنسٹرکشن میں پیسے لگائے تو ان سے نہیں پوچھا جائے گا، عظمیٰ بخاری نے کہا پارلیمنٹ کسی کے باپ کی نہیں، حکومت نے کل پاکستانی عوام اور عالمی برادری کو پاگل بنایا۔پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بابر اعظم کہتے ہیں ہمارا بھی بولنگ کا پلان تھا، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ہمارا مومینٹم اچھا ہے، بابراعظم اور ولیمز نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔۔

Watch Live Public News