خیرپور (پبلک نیوز) خیرپور میں ٹریفک حادثہ میں 12 افراد جان بحق، 15 زخمی، حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال میں فرش پر پڑی رہیں۔
سول ہسپتال کی کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود زخمیوں و جان بحق افراد کو اسٹریچر نہ مل سکے۔ حادثہ میں جان بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشوں کی تا حال شناخت نہ ہو سکی۔