پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،22 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،22 اپریل 2021

محکمہ خزانہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت اب آبادی کے تناسب سے ضلعی حکومتوں کو فنڈ دے گی۔ آبادی کے تناسب سے ہی اب نئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص ہوں گے

مولانا طاہر اشرفی کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر توہینِ اسلام کے الزام کا معاملہ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مولانا طاہر اشرفی کو جوابی خط ارسال کر دیا۔ طاہر اشرفی نے گیارہ اپریل کو چیف جسٹس کے نام خط لکھا، موقف

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں سفیر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات۔ پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت۔ وزیر داخلہ کا ڈیوک آف ایڈم برگ، پرنس فلپ کی وفات پرافسوس کا اظہار؛ شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

خیرپور میں ٹریفک حادثہ میں 12 افراد جان بحق ، 15 زخمی. حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال میں فرش پر پڑی رہیں، سول ہسپتال کی کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود زخمیوں و جان بحق افراد کو اسٹریچر نہ مل سکے

لکی مروت کے علاقہ شہباز خیل میں فائرنگ، لکی مروت: فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ لکی مروت: فائرنگ کی نوعیت کا معلوم کرر ھے ھیں۔ پولیس

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔