اسلام آباد: جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی نے بطور ڈپٹی سپیکر حلف اٹھالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا عمل شروع ہوا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے ایک ہی امیدوار میدان میں ہے۔جس کے بعد جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب ڈپٹی سپیکر کو گاؤن پہنایا ،ڈپٹی سپیکر حلف اٹھانے کے بعد سپیکر چیمبر چلے گئے۔