پنجاب حکومت کا میٹرو بس، اورنج ٹرین بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا میٹرو بس، اورنج ٹرین بند کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث میٹروبس ، اورنج ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسے کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے میٹرو بس ، اورنج ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹروبس اورنج ٹرین کو شام 4بجے سے بند رکھا جائے گا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق ناخوشگوار واقعےسےبچنے کیلئےمیٹروبس، اورنج ٹرین عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم کو کل دوبارہ شیڈول کے مطابق چلایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔