غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ روانہ کردی گئی

غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ روانہ کردی گئی

(ویب ڈیسک )   پاکستان کی  جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی آٹهویں کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ پاکستان میں تعینات فلسطین کےسفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی  تقریب روانگی میں شرکت کی۔

 ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بحری جہاز امدادی سامان لیکر مصر کی سید پورٹ پہنچے گا۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی  سامان کی آٹھویں کھیپ 350 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں ادویات و طبی سامان، خشک خوراک، ہائی جین کٹس، خیمے اور جیریکین  شامل ہیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے  مجموعی طور پر 630 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

 اس سے قبل بھیجے گئے سامان ميں خیمے، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس و دیگر اشیائے ضروریا شامل تھیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News