بشام  میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملہ،  تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

بشام  میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملہ،  تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی انجینئرز کی گاڑی بلٹ پروف تھی لیکن بم پروف نہیں تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   قافلےکی نقل و حرکت کی اطلاع روانگی سے ایک دن قبل 25 مارچ کو روایتی میل کےذریعے دی گئی تھی،   رپورٹ 7 دن پہلے دی جانی چاہیے تھی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ڈائریکٹر سکیورٹی داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نےصرف ڈی پی او اپرکوہستان کو اطلاع دی تھی،  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس اور دیگر ڈی پی اوز کو اطلاع نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  واپڈا نے انٹر سٹی موومنٹ کی پیشگی منظوری بھی نہیں لی تھی۔  ڈی پی او اپرکوہستان کو 24 مارچ کو واٹس ایپ پر قافلےکے بارے میں معلومات ملیں،  کمانڈنٹ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کو آگاہ نہیں کیا اور ڈی پی او اپر کوہستان نے صرف ڈی پی او لوئرکوہستان کو آگاہ کیا، دیگرکو نہیں کیا۔