نان سی پیک منصوبوں پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

نان سی پیک منصوبوں پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
کیپشن: Order to ensure security of Chinese residents on non-CPEC projects
نان سی پیک منصوبوں پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نان سی پیک منصوبوں پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نان سی پیک منصوبوں پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

پبلک نیوز: (دانش منیر) نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نان سی پیک چائنیز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 2دن کی مہلت دے دی ہے۔ 

محکمہ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ، تنصیب کو بند کردیا جائے گا۔ بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کریں۔  

محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکشن آفیسر چائنیز سکیورٹی نے ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے دو دن کی مہلت نجی و سرکاری نان سی پیک منصوبوں کو دی گئی ہے۔ چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔

سیکرٹریٹ رپورٹر