پاک ترک ففتھ جنریشن “ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ” کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ

ویب ڈیسک: پاک ترک جوائنٹ وینچر ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ ٹی ایف ایکس کی دوسری ٹیسٹ فلائٹ کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایف ایکس نے دوسری پرواز کے دوران 10 ہزار فٹ کی بلندی حاصل کی اور 230 ناٹس کی رفتار سے سفر کیا، ٹی ایف ایکس دوسری پرواز کے دوران 14 منٹ تک فضا میں رہا۔ 

واجح رہے کہ ٹی ایف ایکس پاکستان،ترکی اور آذربائجان کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔  ٹی ایف ایکس ففتھ جنریشن اسٹلیتھ فائٹر جیٹ کو تینوں ممالک اپنے وسائل سے مشترکہ طور تیار کر رہے ہیں۔ 

پہلی پرواز سے پہلے لانچ سیٹ، کنٹرول سرفیسز، لینڈنگ گیئر، اییونک سسٹمز ،فیول، انجن سٹارٹ اپ اور ٹیکسی جیسے اہم ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ملٹی رول ٹی ایف ایکس پر نیکسٹ جنریشن ویپنز نصب ہوں گے۔

 ٹی ایف ایکس سپرسونک رفتار کے ساتھ  انٹرنل ویپنز بے میں نصب ہتھیاروں کی مدد سے اہداف کو باریک بینی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔   ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نیورل نیٹ ورک سپورٹ کی مدد سے حربی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

پاکستان ایئر فورس رواں دہائی کے اختتام تک اپنے بیڑے میں 2 مختلف اسٹیلتھ فائٹر جیٹس شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان ایئر فورس چین سے جے31 ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ بھی حاصل کر رہی ہے۔

پاکستان اور ترکی کے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام میں نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا انتہائی اہم کردار ہوگا۔

Watch Live Public News