(ویب ڈیسک ) لاہور کے حلقے این اے 119 میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک 1394 ووٹ لیکر آگے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 119 کے 38 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک 6036 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار میاں شہزاد فاروق 3217 ووٹ پیچھے ہیں ۔ علی پرویز ملک کو اب تک 2819 ووٹ کی برتری حاصل ہے۔