’ وزیراعظم لباس کو ریپ کی وجہ کہے گا، تو پھر ایسے ہی واقعات ہونگے‘

’ وزیراعظم لباس کو ریپ کی وجہ کہے گا، تو پھر ایسے ہی واقعات ہونگے‘

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش، کہا پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلی اور وزیرقانون پنجاب ہیں.

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا چاہیے، لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات سے خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، ایسے واقعات کا مقصد ورکنگ ویمن کو گھروں تک محدود کرنے کی گھناﺅنی سازش ہے، ایک ہفتے میں درجن بھر خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کی فوٹیجز نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھادیے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان اور رکشے میں خواتین کے ساتھ بیہودہ حرکت نے گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، جس ملک کا وزیراعظم خواتین کے لباس کو ریپ کا ذمہ ٹھہرائے ایسے ملک میں پھر ایسے ہی واقعات ہونگے، شرانگیز اوراشتعال انگیز حکومتی رویے نے آوارہ گرد نوجوانوں کو شے دی ہے، دونوں واقعات میں پولیس کو دوران تفتیش معلوم ہوا سیف سٹی کے متعدد کیمرے عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں، مینار پاکستان ،لاری اڈا سمیت لاہور شہر کے متعدد اہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں، بزدار حکومت نے پولیس افسران کو ہٹاکر سارا ملبہ ان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے، عثمان بزدار نے تین سال اپنی انتظامی نااہلیوں کا بوجھ بھی اداروں پر ڈالنے میں گزار دیے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔