پی ٹی آئی نے غلطیوں کی قیمت چکائی، وزیراعظم عمران خان

پی ٹی آئی نے غلطیوں کی قیمت چکائی، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بڑی وجہ امیدواروں کا غلط چنائو ہے، ہم نے غلطیوں کی قیمت چکائی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کھلے دل سے تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1473155553450881025?s=20 عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہوگی۔

Watch Live Public News