فائبر آپٹک کیبل کٹںے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ کم

فائبر آپٹک کیبل کٹںے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ کم
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں صارفین کیلئے بری خبر ہے کہ افریقہ تک جانے والی فائبر آپٹک کیبل میں تعطل کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہو گئی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو اس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ دفتری امور بھی اب اسی کے مرہون منت بن کر رہ گئے ہیں۔ سپیڈ میں کمی کی وجہ سے ملازمین کو کام کے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی بڑی وجہ ایم ایم فور کیبل ہے جو کٹ چکی ہے، اس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ میں ایک ٹیرابائٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ رش کے اوقات میں پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ کی سپیڈ میں مزید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل سی ایم وی فور کی مرمت کا کام آئندہ مای جنوری 2022ء میں مکمل ہوگا تاہم پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News