جدید دور میں بھی پرانے زمانے کی رسم ورواج برقرار ہیں، صوبہ بلوچستان کی پسماندہ تحصیل سنجاوی کے گاؤں سرہ خیزی اپنے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے 2نوجونوں کو آگ پر سے گزرنا پڑا۔
جدید دور میں بھی جہالت کا راج برقرار، صوبہ بلوچستان کی پسماندہ تحصیل سنجاوی کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان دہکتے انگاروں پر سے گزر رہے ہیں. نوجواں پر ٹریکٹر ٹرالی کی چوری کا الزام لگایا گیا تھا . نوجونواں کی شناخت گل زمان اور رضا خان کے نام سے ہوئی ہے.
فیصلے کے مطابق دونوں نوجوان کے پاؤں میں زخم نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ چوری کے الزامات سے باعزت بری ہو گئے . اس موقع عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی.