23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، نارروال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، لودھراں، بہاولنگر، سرگودھا، بہالپور،منڈی بہاء الدین، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔پنجاب کےسکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات:
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) December 21, 2021
قصور،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ،اوکاڑہ،وہاڑی،خانیوال،لاہور، خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں،بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہاوالدین،سیالکوٹ،ننکانہ صاحب اور جھنگ میں 23 دسمبر2021 تا 6 جنوری2022
1/2 pic.twitter.com/XsuRRyKxFw
نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہونگے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ 17 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کرتے ہوئےاس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اس پر عدالت نے کہا تھا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں سکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر،راولپنڈی، راجن پور،لیّہ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور چنیوٹ میں3جنوری تا 13 جنوری 2022 تک تعطیلات ہوں گی۔
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) December 21, 2021
2/2 pic.twitter.com/sMiorkNTaT