لاہور: ایوان وزیر اعلی کے باہر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں ۔ وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، ایوان وزیر اعلی کے باہر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔کسی ادارے کو معلوم نہیں کہ کنٹینر کس نے منگوائے ہیں۔ آٹھ کلب کے باہر تعینات پولیس کا بھی کنٹینرز کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے، تاہم گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے اجلاس بلانے کے حوالے سے رولنگ جاری کی تھی۔ رولنگ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر کی ریکوزیشن کے مطابق پہلے ہی ان سیشن ہے، جب تک موجودہ سیشن ختم نہیں ہوتا، گورنر نیا سیشن نہیں بلا سکتے۔ رولنگ کے مطابق وزیر اعلی پر عدم اعتماد کی کاروائی صرف اسی مقصد کیلئے خصوصی بلائے گئے اسمبلی سیشن میں ہی ممکن ہے، ایسا سیشن موجودہ سیشن ختم ہونے پر ہی بلایا جا سکتا ہے. منظور وٹو کیس میں عدالت نے قرار دیا کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کم از کم دس دن کا وقت دیا جائے، اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق وزیر اعلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے نہیں کہا جا سکتا۔