بینائی سے محروم نوجوان نے علم سے محبت کی مثال قائم کردی

بینائی سے محروم نوجوان نے علم سے محبت کی مثال قائم کردی
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) بینائی سے محروم نوجوان نے علم سے محبت کی مثال قائم کردی اعلیٰ تعلیم کا خواب آنکھوں میں سجائے خواجہ فرید کالج میں داخلہ لینے پہنچ گی۔ اندھیروں میں دیکھنے کی صلاحیت اور علم حاصل کرنے کی جستجو لئے رحمان کالونی کا رہائشی بصارت سے محروم 18 سالہ با ہمت خرم قیوم میٹرک کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے خواجہ فرید کالج پہنچ گیا۔ خرم قیوم حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہے۔ بصارت سے محروم ہونے کے باوجود سننے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل کا استعمال کرنا، کمپیوٹر چلانا، موبائل بینکنگ، موبائل کے استعمال سے کالج کی کلاس لینا اور یہاں تک گھر آئے مہمانوں کو دروازے پر خوش آمدید کہنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ پیدائشی طور پر بینائی سے محروم خرم اپنی باکمال صلاحیتوں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ پروگرام سمیت کئی مقابلوں میں ٹرافیاں اور اسناد حاصل کرچکے ہیں۔ حوصلے بلند ہوں تو آنکھوں کے اندھیرے بھی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے خرم نے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں بلکہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔