چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم ، عہدے سے برخاست کردیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم ، عہدے سے برخاست کردیا گیا
اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم اور انہیں عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ کے تمام عہدے اور ان کے مقرر کردہ عہدے بھی واپس لے لیے گے۔ خیال رہے کہ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہی ٰ کو 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔پرویز الہیٰ کو 26 جنوری کو لاہور میں غیر آئینی اجلاس بلانے پر بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔