تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی حکومتیں محکمہ تعلیم اور صحت کے حکام کی مشاورت سے اسکولز کی بندش کا تعین کریں گی۔ 12 سال سے زائدعمرکے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم چلائی جائے۔ این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ ملک بھر میں کورونا وبا کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے اہم فیصلے کر لیے۔ زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ این سی او سی کے مطابق ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے۔ ٹیسٹ نتائج پر تعلیمی اداروں میں اگلے 2 ہفتوں کے لیے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔ صوبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ عبادت گاہوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دی۔ مساجد سے کارپٹ ہٹادیے جائیں۔ صفوں اور نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی ہوگا۔ مساجد میں دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔ وینٹی لیشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔ این سی او سی نے زور دیا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی مختصر دورانیے میں کی جائے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔