عیدالاضحیٰ کے دوران نیٹ اینڈ کلین آ پریشن تیزی سے جاری

عیدالاضحیٰ کے دوران نیٹ اینڈ کلین آ پریشن تیزی سے جاری
اسلام آباد (پبلک نیوز) سی ڈی اے کا وفاقی دالرالحکومت میں عیدالاضحیٰ کے دوران نیٹ اینڈ کلین آ پریشن تیزی سے جاری۔ سی ڈی اے عملہ شہر بھر سے آ لائشیں تلف کرنے میں مصروف۔ سی ڈی اے انتظامیہ کا شہر بھر میں آ لائشیں اٹھانے کا کام 90 فیصد سے زائد مکمل۔ سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو، بری امام، جی فائیو، ای سیون، ایف سکس، ایف سیون، ایف ایٹ، ایف ٹین، ایف الیون، جی سیون، جی ایٹ، جی ٹین، آ ئی ایٹ، آ ئی نائن، آ ئی ٹین میں صفائی آپریشن تیزی سے جاری۔ جی الیون، جی سکس اور جی نائن میں صفائی آپریشن تیزی سے جاری۔ اب تک آپریشن کے دوران 32000 سے زائد آ لائشیں تلف۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں عید الاضحی کے پہلے روز 45000سے زائد آ لائشیں جمع کیں۔ اسلام آ باد میں سی ڈی اے انتظامیہ نے عید کے پہلے روز ایک ہزار ٹن سے زائد آ لائشیں تلف کیں۔ صفائی آ پریشن عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ پریشانی کی صورت میں دئیے گئے ہیلپ لائن نمبرز پر فوری رابطہ کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔