ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ

ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   ججز کی تعداد میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کرلی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں نجی رکن کے بل کے ذریعے ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے ذریعے پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   ترمیمی بل منگل کے روز لائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News