لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے فیلڈ افسران کیلئے 200 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کی خریداری پر2 ارب 33 کروڑ 37 لاکھ کی لاگت آئے گی،تمام ڈویژنز کے ایڈیشنل کمشنر، ہر ضلع کےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرلز کو نئی گاڑی دی جائے گی، پنجاب کی 147 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کےلئے بھی نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ڈویژنل ایڈیشنل کمشنر کےلئے کورولا الٹا 1.6 گاڑی خریدی جائے گی،ہر ضلع کےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کےلئے یارس اے ٹی آئی وی 1.3 ایل گاڑیاں خریدی جائیں گی، ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کےلئے ریوو 4x4 ڈالا خریدا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر استعمال پرانی گاڑیاں تحصیلداروں کو دی جائیں گی، چیف سیکرٹری پنجاب نے فنڈز کی منظوری دے کر مراسلہ بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دیا۔