ملک بھر میں 22 سے 26 جولائی تک بارشیں ہو گی، مون سون کا نیا سپیل پاکستان میں داخل

ملک بھر میں 22 سے 26 جولائی تک بارشیں ہو گی، مون سون کا نیا سپیل پاکستان میں داخل
اسلام اآباد: ملک بھر میں 22 سے 26 جولائی تک بارشیں ہو گی، مون سون کا نیا سپیل پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے26 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی /اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں جبکہ 22 اور 23 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22سے 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔