اسرائیلی فورسز کا یمن کی بندرگارہ پر حملہ،3 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی

اسرائیلی فورسز کا یمن کی بندرگارہ پر حملہ،3 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی
کیپشن: اسرائیلی فورسز کا یمن کی بندرگارہ پر حملہ،3 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے کرکے حزب اللّٰہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے حدیدہ میں آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ادھر حوثی گروپ نے اسرائیل کو مؤثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے اورفلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکتوبر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کارروائی قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News