پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،21 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،21 جون 2021
چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا معاملہ، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی، لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 90 لاکھ افراد کھلی جیل میں قید ہیں،مغربی ممالک کا مسئلہ کشمیر پربات نہ کرنا منافقت ہے،کہا بھارت سے ہماری تین جنگیں ہوئی،پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف ملکی دفاع کے لئے ہے، غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، کمزورمعیشت میں بہتری کے لئےچینی قیادت نے ہمیشہ مدد کی۔یہ طعنہ برداشت نہیں کریں گے کہ سندھ میں ترقی نہیں ہورہی، بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب، کہا جمہوریت واحدطریقہ ہےجوڈیلیور کرسکتا ہے، جمہوریت کی وجہ سے کراچی گمبٹ تک مفت علاج ہورہا ہے، اداروں کے ساتھ ملکر ہم نے اس صوبے میں امن قائم کیا، ہم غریبوں کو بےگھر کرتے ہیں نقصان معیشت کا ہوگا۔آئندہ عام انتخابات سے قبل جہانگیر ترین گروپ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان، آصف علی زرداری نے انتخابات میں جیت کےلئے جنوبی پنجاب پر نظریں جمالیں، سابق صدر نے مخدوم احمد محمود کو پی ٹی آئی سے مایوس جنوبی پنجاب کے لوگوں سے رابطوں کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم کا موجودہ ملکی صورتحال میں فوری برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ، عمران خان نے جولائی میں دورہ برطانیہ کا پلان ملتوی کردیا، وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی۔

Watch Live Public News