سوئفٹ کو لیمبرگینی میں بدلنے والا نوجوان

سوئفٹ کو لیمبرگینی میں بدلنے والا نوجوان

آسام(ویب ڈیسک) آسام سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے صرف 6 لاکھ روپے خرچ کر کے ایک پرانی ماروتی سوئفٹ کو لیمبرگینی میں بدل دیا۔

ہمارے خطے میں کئی ایسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو آوٹ آف دی باکس سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اور دنیا کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کا نظریہ رکھتے ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں ایک ایسے ہی شخص نے ماروتی سوئفٹ کو پرتعیش کار لیمبرگینی میں تبدیل کردیا۔

اس شخص کا نام نورالحق ہے جو پیشہ سے موٹر مکینک ہے اور اس کا تعلق آسام کے علاقے کریم گنج سے ہے۔ نوجوان کی عمر 30 سال ہے اور اس نے ہمیشہ لگژری کار کا مالک ہونے کا خواب دیکھا ہے لیکن چونکہ وہ اس کو خریدنے میں زیادہ رقم خرچ نہیں کر پا رہا تھا اس لئے اس نے ایک گاڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اپنے گیراج میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا سوچا ۔

نوجوان نے ایک پرانی سوئفٹ کار خریدی اور اس پر کام کرنا شروع کیا۔ تاہم بعد میں اس نے محسوس کیا کہ اس نے ایک مہنگا منصوبہ شروع کیا ہے کیونکہ اس نے مجموعی طور پر تقریبا6 لاکھ روپے خرچ کیے۔ نوجوان نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر پرانی گاڑی کی شکل کو تبدیل کرنے کا طریقہ سیکھا۔ اور یہ گاڑی چند ہفتوں میں بنا ڈالی۔ نور الحق کا کہنا ہے کہ اب وہ پرانی گاڑی کو فراری میں تبدیل کرنے کا اگلا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم، نوجوان کے مستقبل کے منصوبوں کا بہت انحصار اس بات پر ہو گا کہ اسے سڑک پر قانونی طور پر اس گاڑی کو چلانے کی اجازت ملے گی یا نہیں کیونکہ اسے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ گاڑی میں ترمیم کرنا قانونی ہے یا نہیں۔ نورالحق اپنے شہر میں پہلے ہی ایک اسٹار ہیں اور حال ہی میں انہیں ایک ادارے نے اپنی نئی گاڑی کا افتتاح کرنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ مقامی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اس کے بارے میں اجازت ملنے پر وہ تبدیل شدہ کاریں بنانے کے لئے تیار ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔