سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمتیں حیران کن

سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمتیں حیران کن
لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی سوئفٹ کا نیا ماڈل متعارف کراتے ہوئے فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ پاک سوزوکی کمپنی نے گذشتہ سال ستمبر 2021ء میں سوئفٹ کی تیاری کا عمل روک دیا تھا۔ تاہم اب اس نے نئی جنریشن سوئفٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔ نئی سوئفٹ کو بین الاقوامی مارلیٹ میں گذشتہ سال فروری 2021ء میں پیش کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/SuzukiPakistan/status/1496486748448305158?s=20&t=GFfiwjObSjC1IQrN7Ajoxg سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کیلئے لاہور میں گذشتہ روز 24 فروری کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نئی سوئفٹ کار جی ایل ایکس (سی وی ٹی)، جی ایل (سی وی ٹی) اور جی ایل (مینوئل) میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔ سوزوکی سوئفٹ کے ان تینوں ورژنز میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن، 5 اسپیڈ مینوئل یا 1.2 ایل انجن کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ https://twitter.com/SuzukiPakistan/status/1496753431188590592?s=20&t=GFfiwjObSjC1IQrN7Ajoxg اس نئی گاڑی میں گزشتہ ماڈل کے مقابلے ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فرنٹ گرل میں ایک بولڈ اسٹریپ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ کسی حد تک اسپورٹ لک کی حامل ہوگئی ہے۔ سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی سب سے مہنگا ورژن ہے جس کی قیمت اٹھائیس لاکھ ننانونے ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس کا جی ایل مینوئل ورژن چوبیس لاکھ نناونے ہزار جبکہ جی ایل سی وی ٹی کیلئے چھبیس لاکھ ننانوے ہزار روپے خرچ کرنا ہوںگے۔ گاڑی کے فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں آٹو فولڈ ان ایبل او آر وی ایم ایس، اپ ڈیٹڈ انسٹرومنٹ کلسٹر، کروز کنٹرول، کنٹرول بٹن، سٹیئرنگ ماؤنڈ، آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول، کی لیس انٹری اور پش سٹارٹ سٹاپ بٹنز قابل ذکر ہیں۔ https://twitter.com/SuzukiPakistan/status/1496912243589406721?s=20&t=GFfiwjObSjC1IQrN7Ajoxg سوئفٹ گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ اس کیساتھ ساتھ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔ گاڑی کا ڈیزائن ماضی میں منظر عام پر آںے والے ماڈل جیسا ہی ہے۔ تاہم گاڑی کے ایندھن کی اوسط پہلے سے زیادہ بہتر کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر مینوئل ٹرانسمیشن ورژن 23 اعشاریہ 20 کلومیٹر جبکہ آٹو میٹک ورژن پر 23 اعشاریہ 76 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سوزوکی سوئفٹ میں یہ اوسط 21 اعشاریہ 21 کلومیٹر فی لیٹر تھی۔ اس کو بہتر بنانے کے لئے نئے ماڈل میں آٹو سٹارٹ سٹاپ فنکشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News