فراری کا الیکٹرک کاریں‌ بنانے کا اعلان

فراری کا الیکٹرک کاریں‌ بنانے کا اعلان
روم: اٹلی کی لگژری اسپورٹس کار مینوفیکچرر کمپنی فراری نے الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا ہے، پہلی الیکٹرک فراری سال 2025 میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ویب سائٹ کے مطابق آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار گاڑیاں تیار ہوں گی۔کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے انویسٹر ڈے کے موقع پر الیکٹرک ٹیکنالوجی سے چلنے والی پہلی فراری سال 2025 میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسوقت فراری نے پیٹرول سے چلنے والی لگژری گاڑیوں کو پیٹرول میں تبدیل کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔اس سے قبل جرمن کمپنی واکس ویگن کے بینٹلے اور والوو برانڈ نے سال 2030 تک اپنی تمام گاڑیوں کو ایندھن سے الیکٹرک پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فراری کے اس منصوبے کی معلومات رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کی نئی پروڈکشن لائن الیکٹرک گاڑیاں بنانے پر ہی غور کرے گی اس سے سالانہ پروڈکشن میں بھی 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگا، یعنی سال 2025 تک 15 ہزار سے زائد گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ معروف کمپنی کی جانب سے اس پلان کے تحت منافع میں اضافے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، فراری نے سرمایہ کاروں کو کہا ہے کہ سال 2026 میں 38 سے 40 فیصد تک کے منافع کی توقع ہے جبکہ سال 2021 میں پرافٹ مارجن 35.9 فیصد تھا۔ واضح رہے کہ گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔