اسلام آباد ( پبلک نیوز) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں دھینگا مشتی سے صدارتی نظام کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ دانستہ صدارتی نظام رائج کرنے کیلئے پارلیمان کو بےتوقیر کیا جارہا ہے۔ چترال کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مزید اضافے کا اعلان کرے۔ عوام ہم سے پوچھتے ہیں کہ بجلی، پٹرول اشیاء خوردونوش کی چیزیں کب سستی ہوں گی۔ حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔