منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا۔پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکلا عامر سعید راں اور آصف چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے چوہدری پرویز الہٰی کو کیمپ جیل پہنچا دیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کیمپ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ گذشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔