لاہور: ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کو دوبارہ آئی جی پنجاب لگانے کا اشارہ دیا گیا ہے،ادھر سوشل میڈیا پر عامر ذوالفقار کو آئی جی پنجاب لگانے کا بھی شور ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سول بیورو کریسی اور پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایات آئی ہیں ،موجودہ آئی جی پنجاب پر 9 مئی کے روز صوبے میں امن و امان کو مس مینج کرنے کا بھی الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو ہٹاتے ہی محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا بھی امکان ہے۔