وسیم اکرم، وقار یونس کی ’ بد و بدی ‘گانے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

وسیم اکرم، وقار یونس کی ’ بد و بدی ‘گانے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
کیپشن: waseem akram, waqar younis video
سورس: Instagram

(محمدساجد)موسیقی کی دنیا میں روز نئے چہرے دیکھنے کو مل رہے ہیں جو اپنی آزاو کے جادو سے عوام کو اپنا گرویدہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ کا گانے کا انداز بھی عوام اس قدر بھا جاتا ہے کہ وہ جو بھی سونگ ریلیز کرے لوگ اس کو دلچسپی کے ساتھ سنتے نظر آتے ہیں، ایک ایسے ہی پاکستانی گلوکار ہیں جہنوں نے موسیقی کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، چاہت فتح علی کا سپریٹ گانا ’ بدو بدی ‘ کافی مقبول ہوچکا ہے۔ اس گانے پر سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی ایک ویڈیو بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر وسیم اکرم ، وقار یونس اور فخرعالم کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جس کی بنیادی وجہ ’ بدوبدی‘ گانا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم، وقار یونس اور فخرعالم  نے ہاتھ میں چائے کے کپ اٹھائے ہوئے ہیں، چاہت فتح علی خان کے اس مشہور گانے پر انہیں لپسنگ کرتے اور ٹھمکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہوتے ہیں ویڈیو کافی مقبول ہوگئی، صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News