کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی ،ایک دن میں 3 ہزار 667 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 73 ہوگئی ، مہلک وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 44 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک جا پہنچی ، فعال کیسز 31 ہزار 107 ہو گئے ، 5 لاکھ 81 ہزار 852مریض صحت یاب بھی ہوچکے وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا ۔ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا بھی امکان ہے پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں گندم کی امدادی قیمت میں 400 روپے فی من اضافہ تاریخی اقدام ہے ، گندم 1800 روپے فی من ہونے سے کسان کی زندگی میں خوشحالی آئے گی ،کہا صوبے میں آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت 860 روپے میں دستیاب ہےگورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا ٹویٹ ،بھارت میں مندر سے پانی پینے والے مسلمان بچے پر تشدد کی ویڈ یو شیئر کر دی ،کہا بھارت متعصب ہندوؤں کا ملک بن گیا ،مودی سرکار آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے،بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن چکا ،انسانی حقوق کے قتل پر عالمی اداروں کو خاموشی ختم کرنا ہو گی