پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء آمد ، مریم نواز سے ملاقات ،حمزہ شہباز،پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ بھی شریک ،ملکی سیاسی صورتحال ،لانگ مارچ اور نئی حکمت عملی پر مشاورت لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو دس جماعتیں چلائیں ،نو چلائیں یا تین ،تحریک ضرور کامیاب ہوگی ، کہا یہ سب کچھ پیپلزپارٹی کےلئے بھی بہتر نہیں ہوا ،معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے ، ایک سوال پر بولے میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں اور نہ ہی کورونا کو ۔۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی یاری ختم ہو گئی، عمران خان تو گھر نہیں گئے لیکن اپوزیشن کا اپنا بگل بج گیا ، زرداری اور بلاول نے راجکماری اور مسلم لیگ ن کو ماموں بنا دیا ،کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا سندھ کے اندر آمرانہ اور فرد واحد کی حکومت ہے،ہم کسی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا دورہ کراچی ،جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ سے ملاقات ،خیریت دریافت کی، فردوس اعوان کی خرم شیر زمان کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے گھر بھی آمد،حلیم عادل کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی ،ایک دن میں 3 ہزار 667 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 73 ہوگئی ، مہلک وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 44 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک جا پہنچی ، فعال کیسز 31 ہزار 107 ہو گئے ، 5 لاکھ 81 ہزار 852مریض صحت یاب بھی ہوچکے