پبلک نیوز : گیس صارفین کے لئے بری خبر، ایک سوپانچ ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں۔ سوئی ناردرن اورسوئی سدرن کی گیس ستانوے فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش۔
تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی۔ سوئی سدرن کی قیمت میں ایک سونوروپے اٹھہتر پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔
گیس کا نرخ سات سواٹھہترروپے سے بڑھاکرآٹھ سواٹھاسی روپے مقررکرنے کی سفارش کی گئی۔ درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔