”گندم کی قیمت میں اضافے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں “

”گندم کی قیمت میں اضافے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں “

پبلک نیوز: سینیئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ ایک سال میں گندم کی قیمت میں 400روپے فی من اضافہ تاریخی اقدام ہے۔ گندم 1400 سے 1800روپے فی من ہونے کا فائدہ کسانوں کو پہنچے گا۔

گندم کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد بھی آٹا مہنگا نہیں ہو گا۔ گندم 1800 روپے فی من ہونے سے کسان کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔ بعد میں سارا سال تمام فلور ملز کو سبسذی والی گندم ملتی رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان شہریوں کو ہرقیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

سینیئر وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سستے آٹے کے لیے مسلسل سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت نےاب تک سبسڈی کی مد میں 80 ارب کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔ پنجاب بھر میں آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت 860 روپے میں دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی ہر ضلع میں 860 روپےکے سستے آٹےکے تھیلے کی فراہمی جاری ہے۔ گندم کی نئی قیمت سے کسانوں کو اپنی محنت کا بہترین معاوضہ مل سکے گا۔ سندھ میں آٹا پنجاب کی نسبت مہنگا ہے، سستے داموں ملنا چاہیے۔ پنجاب حکومت رمضان میں سستا آٹا یقینی بنائے گی تیاری مکمل ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔