ایک صارف نے سجل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے توبہ کرلی۔ ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو کو ان کے ڈپریشن سے جوڑا اور لکھا کہ وہ مایوس ہیں اور یہی وجہ ہے جب انسان مایوس ہو تو مذہب اور روحانیت کی جانب رخ کرتا ہے۔ عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ کہیں اداکارہ رمضان ٹرانسمیشن تو نہیں کررہیں۔View this post on Instagram
پاکستانی اداکارہ سجل علی کو نقاب میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ انسٹاگرام پر سجل علی نے نقاب پہنے ایک انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے کو نقاب سے مکمل ڈھانپا ہوا ہے۔ سجل کی اس ویڈیو میں بیک گراؤنڈ پر گلوکار دانیال ظفر کا اڑھ چلیے گانا بھی سنا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ویڈیو میں موجود سجل علی کا پہناوا کسی شوٹنگ کے لیے ہے تاہم مداح اس حوالے سے متجسس ہیں۔