مسلح جتھوں کے متشدد حملوں کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

مسلح جتھوں کے متشدد حملوں کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: جے آئی ٹی پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں پر تحقیقات کرے گی۔ وفاقی حکومت نے عمران خان اور دیگر پر دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جے آئی ٹی عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی، گزشتہ ہفتے عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ جے آئی ٹی پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں پر تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی میں تمام ایجنسیوں کی نمائندگی ہو گی۔ جے آئی ٹی ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزیدقانونی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔ جےآئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پرتشدد کی تحقیقات کرے گی، پٹرول بم حملوں اورکالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں سےمتعلق حقائق جمع کئے جائیں گے۔ فیصلہ گزشتہ روزحکومت میں شامل جماعتوں کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا، وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔