حکومت پاکستان نے پیٹرولیم اسکیم پر کوئی مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم اسکیم پر کوئی مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا، آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کا کہنا ہےکہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سے کم گاڑی والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔