(ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں غریب خاتون کا 7 ماہ کا بچہ اغواء کر لیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ حمید پیلس کے قریب کار سواروں نے راشن دینے کے بہانہ خاتون کو بلایا اور بچہ اغوا کر لیا۔متاثرہ خاتون کار سوار اغوا کاروں سے بچہ بازیاب کروانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوئی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق حاصل پور کی رہائشی ثنا نامی خاتون ، عارضی طور پہ سمن آباد میں مقیم ہے ، اغواء کار 2 کاروں میں سوار تھے ، گاڑی میں خاتون سمیت 3 افراد نے بچہ اغوا کیا ۔
ڈی ایس پی بٹالہ منیر احمد کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا بچہ کی بازیابی کے لیے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔