حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیدیا

حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیدیا
لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مابق وزیر اعلی پنجاب نے حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دیدیا ہے، حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں ، ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی سینئر ترین رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم ان کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھایا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے دائر کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔