کرکٹر اعظم خان کی پاؤنڈ کے نوٹوں سے پسینہ پونچھنے کی ویڈیو وائرل

  کرکٹر اعظم خان کی پاؤنڈ کے نوٹوں سے پسینہ پونچھنے کی ویڈیو وائرل
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر اعظم خان کی پاؤنڈ کے نوٹوں سے پسینہ پونچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا صارفین  نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جو کہ مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں کھلاڑی اعظم خان سے سوال کرتے دکھائی دے رہے تھے، جس کے جواب پر تمام کھلاڑی بھی ہنسنے لگ گئے۔ اعظم خان نے مبینہ طور پر ڈالرز ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے اور انہی کرنسی نوٹس سے وہ اپنا پسینہ صاف کرتے دکھائی دیے اور ساتھ ہی کہتے بھی دکھائی دیے کہ ’بہت گرمی ہے‘۔

ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، کچھ تنقید کرتے دکھائی دیے تو کوئی کھلاڑی کے عمل پر وضاحت دیتے دکھائی دیے۔

Watch Live Public News