رؤف حسن پر حملہ،اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

رؤف حسن پر حملہ،اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

(ویب ڈیسک )  ترجمان  پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی) رؤف حسن پر حملے  کرنے والوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمز تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے  کہ5 ٹیمز کی جانب سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام  ذرائع کا کہنا ہے کہ  بظاہر حملہ قاتلانہ معلوم ہوتا ہے،  ایک بلیڈ سے روف حسن کو گہرے زخم دئیے گئے ہیں۔

ادھر  قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے  سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے  فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ  حملے میں رؤف حسن کو جان سے مارنے کی کوشش کی اللہ نے نئی زندگی بخشی ہے، روف حسن پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔   رؤف حسن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

دوسری جانب رؤف حسن پی اے ایف ہسپتال سے ٹریٹمنٹ کروا کر واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما  اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال سے گھر روانہ ہوئے۔ 

Watch Live Public News