سموگ کے باعث سکولوں بندش! شفقت محمود کا اہم اعلان

سموگ کے باعث سکولوں بندش! شفقت محمود کا اہم اعلان
کراچی (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے، ابھی حالات ایسے نہیں کہ سموگ کے باعث سکول بند کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام امتحانات اپنے وقت پر ہوں گے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی اے لاہور کا دورہ کیا۔ ڈیجیٹل سٹوڈیو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی تشویشناک صورتحال ہفتے میں ایک دن سکول بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس سلسلے میں سکول ڈیپارٹمنٹ کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔