پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 21 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 21 نومبر 2021
فیصل آباد کےعلاقے عبداللہ پور میں ٹیکسٹائل ملز میں خوفناک آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا کپڑا جل کرراکھ، آگ کی شدت بڑھنےسےقریبی گھروں کو خالی کرالیا گیا، 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ریسکیو کی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، گلیاں تنگ ہونے کے باعث ریسکیوں ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی 4کینال پر محیط فیکٹری میں لگی آگ نے پورے احاطہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دو مزدور جھُلس گئے، آتشزدگی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نوٹس، کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، ضلعی انتظامیہ کو تمام تر اقدامات بروکار لانے کی ہدایت وزیر اعظم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےجلدانعقاد کے لیےسرگرم، پنجاب حکومت کولوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سےجلد منظورکروانےکی ہدایت،عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب کی ملاقات،محمود الرشید نے کہالوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی یقینی بنائی جائے گی اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارےجھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے کہا تحریک انصاف وقت پربلدیاتی الیکشن کرائےگی اوراپوزیشن کوٹف ٹائم دیں گے نیب برسراقتدارافراد کوہاتھ نہیں لگاتا،احتساب آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے،شاہد خاقان عباسی کی احتساب بیورو پر تنقید، کہانیب کاقانون صرف سیاسی رہنماؤں کےخلاف ہی استعمال کیاگیا،میں نے3 سال جیل میں گزارے،نیب کواحتساب کی بجائے سیاسی مقاصدکےلیےاستعمال کیاجارہاہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔