فیصل آباد ( پبلک نیوز) عبداللہ پل کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف۔ آگ لگنے کے باعث دو مزدور جھلس گئے ہسپتال منتقل۔ جھلسنے والے مزدوروں کو ریسکیو نے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ آگ نے 4 کینال فیکٹری کے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی 9 گاڑیاں اور 24 فائر ٹینڈر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ اے سی سٹی فیکٹری میں آگ کا جائزہ لینے کلئیے موجود ہے۔ ریسکیو کو جلد آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود بوائلر پھٹ گیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کی فوری اطلاع نہیں دی گئی۔ گودام میں لگنے والی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ کو قریبی عمارتوں تک بڑھنے سے روک لیا۔ گودام پر ڈالی جانے والی لوہے کی چھت مکمل طور پر گر گئی۔ قریبی رہائشی گھروں ورکشاپس اور فیکٹریوں کو خالی کروا لیا گیا۔