آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، ترجمان ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے،6 فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں، جب تک ڈیلر مارجن6 فیصد نہیں کیا جاتاحکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے شہری ہوجائیں تیار،ملک میں گیس بحران میں مزید اضافے کا خطرہ منڈلانے لگا،ایل این جی ٹرمینل پرجہازوں کی آمد میں 50 فیصد کمی،پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل سے یومیہ 330 ملین مکعب فٹ گیس کم ہوگئی موسم سرماکی آمد کےساتھ ہی گیس غائب ہوگئی، عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف سوئی گیس غائب ہےتودوسری جانب ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں کو پر لگ گئےہیں،آئے دن نئے بحران اورمہنگائی کےباعث عام آدمی کےلیے زندگی گزارنامشکل ہوتا جارہا ہے جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیہ کا قبضہ ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں مزید کمی ہوئی ہے، مزید ہوش ربا حقائق حکومت کے علم میں آئے ہیں، لینڈمافیا کے زیرقبضہ سرکاری اراضی میں 3بڑے شہر شامل ہیں، ای وی ایم پر احتجاج کی طرح کیڈیسٹرل میپنگ میں بھی مزاحمت کی گئی