فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کی اورمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لےلیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزم نے حلقہ این اے 108 کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ دھمکی آمیز ویڈیو اپلوڈ ہونے کے ایک ہی ہفتے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس کو ستارہ کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔