عمران خان کی نااہلی : پنجاب ، کےپی کی اسمبلیوں کے ہنگامی اجلاس طلب

عمران خان کی نااہلی : پنجاب ، کےپی کی اسمبلیوں کے ہنگامی اجلاس طلب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پنجاب ، کےپی اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کے ہنگامی اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فیصلے کے بعد صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کے ہنگامی اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں ۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی اسمبلیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر شدید ردعمل دیں گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو نااہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔